音が流れない場合、再生を一時停止してもう一度再生してみて下さい。
ツール 
画像
Qamar Sohail Vlogs
55回再生
Bahawal Nagar Wakia details #bahawnagar#pakarmy#pakpolice

بہاول نگر واقعہ، مکمل تفصیلات

دراصل ہوا یہ کہ کل بہاول نگر کے تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او رضوان عباس نے پولیس ناکے پر ڈاکوؤں کا ایک گینگ پکڑ لیا، لیکن دورانِ حراست ڈاکوؤں کے گینگ میں سے ایک ڈاکو محمد ادریس پولیس کی تحویل سے بھاگ نکلا، پولیس نے ادریس کا تعاقب شروع کردیا، ادریس ایک گھر میں گھس گیا، پولیس بھی اُسکے پیچھے گھر میں گھس گئی، جب پولیس گھر میں داخل ہوئی تو معلوم ہوا کہ ڈاکوؤں کی گینگ سے بھاگنے والا ملزم ادریس دراصل ایک ایس ایس جی کمانڈو کا بھائی ہے

جب اس بات کا ڈی پی او بہاول نگر کو معلوم ہوا تو اُس نے گھر میں گھسنے والے تمام پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے اُنکے خلاف مقدمہ درج کر کے لاک اپ میں بند کردیا

جب اس بات کا ادریس کے ایس ایس جی کمانڈو بھائی کو پتہ لگا تو اُس نے فوجی کمانڈوز کی 2 گاڑیاں جدید اسلحے سے لیس اُس تھانے بھجوا دیں جہاں ادریس کا تعاقب کرنے والے پولیس اہلکار لاک اپ میں پڑے تھے، بس پھر کیا تھا ایس ایس جی کمانڈوز نے لاک اپ سے نکال کر پولیس والوں پر تشدد کیا اُنکو یرغمال بنائے رکھا اور پھر ایک قریبی سرکاری ہسپتال پر بھی قبضہ کرلیا تاکہ تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں کا علاج نہ ہوسکے

پولیس کے جن اہلکاروں پر فوج کے کمانڈوز نے تشدد کیا اُنکے نام یہ ہیں، محمد رضوان عباس، محمد نعیم، محمد اقبال، اور علی رضا

پولیس کے مطابق پینتیس سے چالیس بامسلح فوجیوں نے تھانے پر حملہ کیا، پولیس اہلکاروں سے لاک اپ کی چابیاں چھین لیں اور اندر موجود پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا

پولیس کے مطابق فوجی اُنکی رائفلیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چھین کر اپنے ساتھ لے گئے

コメント